
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے ملک بھر کی تمام مارکیٹس رات ساڑھے 8بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ شادی ہالز کو ہر صورت رات 10بجے بند کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بچت کیلئے ہم نے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کی مارکیٹس رات ساڑھے 8بجے بند کی جائیں گی ،جبکہ شادی ہالز رات 10بجے بند کیے جائیں گے ، شادی ہالز اور مارکیٹس اس ٹائم فریم پر چلیں تو اس سے 62ارب روپے کی بچت آئے گی ۔