پاکستانخیبر پختونخواہ

باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

باجوڑ(آئی پی ایس) نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

 

ریسکیو 1122نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں ہسپتال منتقل کردیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے صدر مقام خار میں پیش آیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جس میں 5 بچے بھی شامل تھے۔

 

واقعہ میں خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو کرکے طبی امداد کے لئے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 2 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker