اسلام آبادپاکستان

اسلامی یونیورسٹی کے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی اصغراور راجہ تنویر احمد کشور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر آ فیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر چوہدری محمد نزیر کی قیادت میں ورکنگ باڈی موجود تھی، صدرِ اووا نے دونوں آ فیسرز کی یونیورسٹی میں طویل خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، علی اصغر اور راجہ تنویر کشور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یونیورسٹی میں اپنی طویل خدمات کے دوران پیش آنے والے واقعات کو حاضرین کے گوش گزار کیا اور شکریہ ادا کیا، بعد میں دونوں آفیسرز کو نہایت پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا، اس موقع پر ورکنگ باڈی، ایگزیکٹو باڈی اور سینئر آفیسرز بھی موجود تھے جن میں محمد اشرف ایڈوائزر پلاننگ، انعام الحق ڈائریکٹر آڈٹ ،نزہت زریں ڈائریکٹر UAFA, نور حسین انچارج فنانس، محمد طارق صدر مزدور اتحاد گروپ اور دیگر احباب بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker