جدہ(آئی پی ایس)حکومت پاکستان نے جنوبی کوریا کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مدثر علی چیمہ کو کوریا کے لیے پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کا اعزازی قونصلر مقرر کر دیا ہے۔
اس کا نوٹس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مدثر علی چیمہ کا تعلق پاکستان کے ایک بڑے صنعتی شہر گوجرانوالہ سے ہے۔مدثرعلی چیمہ چیرمین بیت المال ضلع گوجرانوالہ چوھدری محمد مبشر افضل چیمہ کے بھائی ہے جو سعودی عرب میں بزنس کیمونٹی میں ایک اعلی مقام رکھتے ہیں
واضح رہے کہ مدثر علی چیمہ کو حکومت کوریا کی طرف سے 2017 میں اسپشل شہریت سے بھی نوازا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 1948 سے 2018 تک حکومت کوریا نے 194000 غیر ملکی افراد کو شہریت دی جن میں صرف 4 افراد کو رول ماڈل کا ایوارڈ دیا گیا جن میں مدثر علی چیمہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔
مدثر علی چیمہ 2013 میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (PBA) کوریا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ وہ 2015 سے 2021 تک پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر بھی رہے۔ اب وہ بطور چیئرمین PBA اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مدثر علی چیمہ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ایمبیسڈر بھی ہیں۔
مدثر علی چیمہ حکومت کوریا کی جانب سے بیشمار مرتبہ بہترین کاروباری شخصیت کے ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
ان کی قیادت میں PBA اور سیول میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر پاکستان بالخصوص زاہد نصراللّٰہ، ایمبیسیڈر رحیم حیات قریشی، ممتاز زہرہ بلوچ، نبیل منیر، عادل خان شفیق حیدر ورک جیسی شخصیات نے پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا مورال بلند کیا، جس کی وجہ سے آج جنوبی کوریا میں پاکستان اور پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں مقیم سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شھباز حسین اکرم فیض میاں الطاف حسین خالدنواز چیمہ حکومت پاکستان کے اس اہم فیصلے کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا جیسے اہم صنعتی ملک کے لیے ایک متحرک شخصیت کا انتخاب کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مدثر علی چیمہ حکومت کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔