اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواستوں پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 27 دسمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہرنے پڑھ کر سنایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker