اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کیا گیا۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں ۔حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو 705 بھارت قیدیوں کی فہرست حوالے کی ۔بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔ہندوستانی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کو 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی ہےپاکستانی قیدیوں میں 339 شہری اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔

 

پاکستان نے اپنے 51 سویلین قیدیوں اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے، جن قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ سزا مکمل اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان نے 1965 اور 1971 کی جنگوں کے لاپتہ دفاعی اہلکاروں اور 56 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی دینے کی درخواست بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker