اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی دانستہ طور پر الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنا رہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

 

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟ پی ٹی آئی دانستہ طور پر الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں، شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے ،عدالتوں میں قانونی موقف پیش ہوگا، بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہونے تھے ،کیوں نہیں کرائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker