تجارت

نئے سال کی آمد:عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملے گا یا نہیں؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(آئی پی ایس)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی پر حکومت تذبذب کاشکار ہے کہ نئے سال کی آمد پر عوام کو ریلیف دیا جائے یا آئی ایم ایف کامطالبہ پوراکریں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر حکومت مشکلات کا شکار ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے یا یا آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کریں ۔

عوام کو عالمی منڈیوں کا پورا ریلیف نہ ملنے کا امکان ہے، ذرائع کاکہناہے کہ نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ ڈیزل پر لیوی بھی بڑھائی جاسکتی ہے ۔

دوسری جانب زرمبادلہ کے گرتے ذخائرپر حکومت نے آئی ایم ایف پیکج بحال کرانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف پیکج کے معاملے پر پاکستان امریکا اور مغربی ممالک کی حمایت حاصل کرے گا،ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان کو پیکج بحال رکھنے کیلئے فلڈلیوی، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہو گا،پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نرم رویہ اپنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker