اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

احتساب کے نام زیادتی کی گئی ،ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہو گا، نوازشریف

لندن(آئی پی ایس)قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، اب ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا۔قوم کو نئےسال کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرا دل قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئی دن کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

 

نوازشریف نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال امید سحر لائے، پاکستان ترقی، امن اور استحکام کی منازل طے کرے، بہت جلد قوم کے ساتھ مل کر خوشی کے دن پھر سے منائیں گے۔مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے احتساب کے نام پر ظلم و ذیادتی کی، ظلم کی شام ڈھل چکی جلد نیا سویرا ہوگا، مشکل وقت میں ذیادتیاں سہنے والے جانثاروں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker