پاکستانخیبر پختونخواہ

پشاور: ریسکیو 1122 نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پشاور(آئی پی ایس)ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔سال 2022 میں ریسکیو1122 نے سال 2022 کے دوران 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122ڈاکٹر خطیر احمدنے بتایا کہ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 236440 کے قریب زخمیوں و مریضو ں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔

ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریفرل ہیلتھ ایمبولینس ( ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال) 74 ہزار سے زائد مریضوں و زخمیوں کو منتقل کیا گیا، پشاور: صوبے بھر میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران4421 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو 1122 نے سال 2022 کے دوران 27132 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں ، ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایاکہ گزشتہ سال میں 166590 میڈیکل ،5685 آتشزدگیاں اور 3591جرائم کے واقعات رونما ہوئے ، 772 پانی میں ڈوبنے اور 334 عمارتیں منہدم ہونے کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں ۔

انہوںنے بتایاکہ صوبے بھر میں سیلنڈر اور گیس لیکج سے 161 دھماکے اور 8227 دیگرایمرجنسیز میں خدمات دی گئیں ،ریسکیو1122 اس وقت صوبے کے 34اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker