تجارت

گیس کی لوڈشیڈنگ :راولپنڈی میں روٹی اور نان کی قیمتیں آسمانوں تک پہنچ گئیں

راولپنڈی(آئی پی ایس)گیس کی لوڈ شیڈنگ کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئےراولپنڈی شہر میں آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30روپے، پراٹھہ اور روغنی نان کی قیمت بڑھا کر 50روپے کر دی گئی جبکہ چائے کا فی کپ قیمت بھی 50روپے مقرر کی گئی۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کے مطابق سرخ آٹا بوری 10ہزار روپے اور میدہ فائن آٹا بوری 11ہزار روپے کی ہوگئی۔

شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا اور میدہ خرید کر سستی روٹی اور نان نہیں دے سکتے، روٹی اور نان قیمتوں میں اضافہ جمعہ سے لاگو ہوگیا۔نان بائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا اور میدہ مہنگاہونے کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث ہمیں ایل پی جی سلنڈر پر تندور چلانے پڑ رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہم اضافہ کر نے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker