پاکستانخیبر پختونخواہ

گورنرہاؤس کو تالالگا کرغلام علی کو اندر بند کردینگے ،بیرسٹرسیف کی دھمکی

پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان نے صوبے کے گورنر حاجی غلام علی کو گورنر ہاؤس میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے درمیان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو لے کر صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہی ہے اور اب وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کے بعد گورنر کے پی حاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس میں ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کرسکتا تو لینڈنگ بھی نہیں کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی ہیلی کاپٹر بنا دیا ہے، وہ اپنے ذاتی ہیلی کاپٹر کو اتارنے کے لیے اپنے گھر میں بندوبست کریں۔

اس کے جواب میں صوبائی حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے دھمکی دی ہے کہ گورنر ہاؤس کو باہر سے تالا لگا کر گورنر کو اندر بند کر دیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker