
اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) رشوت اور اقربا پرواری کا گڑھ بن گیا، پنجاب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی خالی آسامیاں کی لاکھوں میں نیلامی، ٹیوٹا میں سرعام میریٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خالی آسامیاں پر لاکھوں کی رشوت لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں گریڈ 4سے 17 گریڈ کی خالی آسامیاں بیچ کر ٹیوٹا حکام نے لاکھوں روپے بٹور لیے،میرٹ لسٹوں میںسرفہرست آنے والے امیدواروں کی جگہ ٹیوٹاحکام نے ہر آسامی کی قیمت لاکھوں روپے لگا کر اپنے من پسند افراد کو بیچ دیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ٹیوٹا مامون جعفر کی ناک کے نیچے ٹیوٹا آفسران کا ہر آسامی پر امیدواروں سے لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ، ٹیوٹا حکام کی جانب سے دن دیہاڑے میریٹ کی دھجیاں اڑانے پر امیدوارں میں شدید مایوسی، سینکڑوں امیدواروں نے وزیرصنعت و پیدوار میاں اسلم سے ٹیوٹا میں میریٹ کا تمسخر اڑانے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔