اسلام آباد- سینئرصحافی چوہدری محمد اعظم گل پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ (پاس) کے بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انکے مدمقابل تمام امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ الیکشن کمشنر ناصراقبال نے اعظم گل کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاس کے سالانہ انتخابا ت6جنوری کو ہونگے،جس کیلئے صدرسمیت دیگر عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے 28دسمبر کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی ، اعظم گل کے مقابلے میں سیکرٹری جنرل کے دو امیدواروں امجد بھٹی اور سعید بلوچ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لئے جس پر اعظم گل کو بلامقابلہ کامیاب قراردیا گیا ہے ۔ 6جنوری 2023کو صدارتی امیدواروں طیب بلوچ اور سجاد حیدرسمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہوگا۔