علاقائی

پی ڈبلیوایف عہدیداران کی اٹک آئل ریفائنری ایمپلائزیونین کو مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس)اٹک آئل ریفائنری ایمپلائز یونین کو ریفرنڈم میں مسلسل بارویں دفعہ شاندارکامیابی حاصل کرنے پر پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،صدر چوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماماسلام بلوچ،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،اسد محمود،محمد سرفراز ملک و دیگر مزدور رہنماؤں نے ایمپلائز یونین کے صدر حمید خان جدون،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی،

 

اس موقع پر مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم میں مسلسل بارویں دفعہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو لوگ اپنے ملازمین کی بلا تفریق خدمت کرتے ہیں،ملازمین بھی انہی سے محبت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ملازمین کی خدمت کا موقع ملازمین نے اپنے ووٹ کی صورت میں ایک دفعہ پھر ایمپلائز یونین کو دیا ہے اور اس مرتبہ بھی ایمپلائز یونین پاکستان ورکرزفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پہلے سے بڑھ کر مزدوروں کی خدمت جاری رکھے گی اور ترجیح بنیادوں پر انکے مسائل حل کروائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker