اہم خبریںپاکستانگلگت بلتستان

امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر اس کے آگے جھکنا نہیں،قمرزمان کائرہ

سکھر(آئی پی ایس) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے جب کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں،

 

پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لیے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، 9 ہزار ارب پاکستان کی آمدنی اور14 ہزار ارب پاکستان کا خرچہ ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں بلکہ بہتری کی طرف جا رہا ہے ، دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ، بلاول بھٹو سعودیہ سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں ، مشکل فیصلے کر کے ہم اپنا سیاسی مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں ۔

 

سکھر میں ہائیکورٹ بار کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کیا الیکشن کرانے، قانون اور آئین بنانے سے جمہوریت آجاتی ہے؟ ادارے کھڑے کرنے سے عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل فیصلے کرکے ہم اپنا سیاسی مستقبل محفوظ کرسکتے ہیں۔ توانائی کا بحران ہے تاہم ان سے جلد باہر نکل آئیں گے ۔ شام کے اوقات میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے، بجلی کی ڈیمانڈ بڑھتی ہے تو ڈبل یونٹ کے طور پر استعمال ہوتی ہے، ہمیں پاور جنریشن میں اضافہ کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹ کو کنٹرول کرے، بجلی کی بچت کے لئے رات كو مارکیٹس بند کرنا ہوں گی۔ ہم مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے کا کہتے ہیں تو کرنے نہیں دیتے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈیفالٹ کی طرف نہیں بہتری کی طرف جارہے ہیں، ملک کے ڈیفالٹ کا فائدہ شاید کسی جماعت کو ہو لیکن ملک اور عوام کے لیے اچھا نہیں ہے دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب سے تعلقات بہتر کررہے ہیں،عمران خان کی طرح سعودی تحائف فروخت نہیں کررہے۔ ہم نے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہا تو انہوں نے ہمیں گالیاں دیں۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ دہشت گردی دوبارہ ملک میں سر اُٹھا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی مقابلہ کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لیے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، 9 ہزار ارب پاکستان کی آمدنی اور14 ہزار ارب پاکستان کا خرچہ ہے، مارکیٹ 8 بجے بند کرنے سے 100 ارب روپے سالانہ بچت ہوتی ہے مگر مارکیٹس بند کرنے کو کاروباری حضرات تیار نہیں جب کہ ورک لوڈ کم کرنےکے لیے 20 فیصدگھر سےکام کرنےکی بات کی تو تنقید کی گئی۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں، عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے، آج بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن کر عالمی دنیا سے تعلقات بہتر بنارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker