اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )کیپٹل نانبائی ایسوسی ایشن اسلام آباد کا اجلاس،روٹی 20 روپے ،سادہ نان 25روپے کا کر دیا گیا۔

صدر کیپٹل نانبائی ایسوسی ایشن سجاد علی عباسی،جنرل سیکرٹری جہانگیر عباسی ،چیئرمین سردار محمد عظیم،سرپرست اعلی عارف اعوان،سپریم لیڈر اورنگزیب عباسی،حنیف میراور دیگر رہنماں نے نانبائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائن آٹے کی بوری 10600لال آٹا 10200 کا کر دیا گیا ہے ،فلورملز مصنوعی قلت پیدا کر کے دن بدن ریٹ بڑھا رہی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،کرپشن کا بازار گرم ،ضلعی انتظامیہ کی موج لگی ہوئی ہے،روٹی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اپنی رٹ کھو چکی ہے، قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے ،ڈیلی بیسز پر فلور مل والے اپنی من مانی سے ریٹ بڑھا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،اگر یہی صورتحال رہی تو 2023میں اسلام آباد کے شہریوں کو کیپٹل کی جانب سے روٹی 30 اور نان 40 روپے کا ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker