اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امریکی شہری اور ملازمین بغیر ضرورت سفر سے گریز کریں،امریکی سفارت خانہ

اسلام آباد(آئی ایس پی)اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

امریکی سفارت خانےکی جانب سے جاری الرٹ میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی شہریوں پرممکنہ حملے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکی شہری اورامریکی ملازمین مقامی ہوٹل میں جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ چھٹیوں کے دوران ممکنہ طورپر امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ کے تناظر میں امریکی سفارت خانے نے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفارت خانے کے عملے کو ضرورت کے بغیرسفرنہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker