اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں آج قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(آئی پی ایس)برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن دینے والے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 146 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

(25 دسمبر 1876ء – 11 ستمبر 1948ء) قائداعظم محمد علی جناح نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔

25 دسمبر 1876 کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کر برصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پار لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے ابتدائی تعلیم سندھ مدرسۃ الاسلام سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان جامعہ بمبئی سے پاس کیا بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔

1895 میں انہوں نے لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی اور بمبئی واپس آکر باقاعدہ طور پر وکالت کا آغاز کیا۔

1896 میں محمد علی جناح نے سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی لیکن کچھ عرصے بعد ہی انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے۔

1913 میں انہوں نے آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور علیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کیا، آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہونے کے بعد قائداعظم نے اپنے شب و روز مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری کیلئے وقف کر دیے۔

بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔

محمد علی جناح 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے، پھر قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک، وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔

جناح کا یومِ پیدائش پاکستان میں قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔

11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں انتقال کرگئے اور موجودہ مزار قائد کے احاطہ میں تدفین کی گئی۔

عوام میں اُن کی تقاریر اکثر انگریزی زبان میں ہوا کرتی تھیں، بعد ازاں اردو زبان میں بھی اُن کی تقاریر عوامی دلچسپی کا باعث بنیں۔

سرکاری طور پر پاکستان میں آپ کو قائدِ اعظم یعنی سب سے عظیم رہبر اور بابائے قوم یعنی قوم کا باپ بھی کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker