
نوشہرو فیروز-پولیس گردی کیخلاف راجپوت برادری کا احتجاج، صحافیوں کو دھمکیاں پر سیاسی، سماجی تنظیموں کی محراب پور پولیس کی مذمت، تاجر و سماجی رہنما عامر راجپوت کو محراب پور پولیس کی دھمکیوں، بلاجواز تھانہ طلب کرکے تذلیل اور جھوٹے مقدمات کی دھمکیوں کیخلاف راجپوت برادری نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع عامر راجپوت، محمد رمضان اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او محراب پور مجیب الرحمن ناریجو، اے ایس آئی زاہد آرائیں جرائم کی واردات کو قابو میں کرنے کی بجائے سماجی رہنما اور خبریں چلانے والے صحافیوں کو حراساں کررہے ہیں جسکا ثبوت عامر راجپوت کو جنسی بدفعلی کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری کے باوجود تھانہ طلبی، تذلیل ہے اور صحافیوں کو خبروں کی پاداش میں سنگین نتاج، جھوٹے مقدمات ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مجاہد علی سامیٹو، پی پی پی لیبر ونگ کے رہنما محمد دین راجپر، مسلم لیگ (ن) کے محمد خان گھمن، جماعت اسلامی کے رہنما ندیم احمد غوری اور پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما محمد ارشد قادری نے شہر میں ڈکیتی، جرائم کی واردات کی خبریں چلانے پر صحافیوں کو محراب پور پولیس کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز عبدالقیوم پتافی، ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد محمد یونس چانڈیو سے نوٹس لیکر ایس ایچ او مجیب الرحمن ناریجو،زاہدآرائیں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔





