اہم خبریںپاکستان

چودھری پرویز الٰہی نے گورنر کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کردیا

چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے گورنر پنجاب کے حکم اور نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
پرویز الہی نے درخواست میں بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری گورنر کو فریق بنایا ہے جب کہ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسپیکر کو وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس بلانے کا کہا تھا، اسمبلی کا اجلاس پہلے سے چل رہا ہے اس لیے اسپیکر نے نیا اجلاس نہیں بلایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے اجلاس نہ بلانے پر وزیراعلی اور کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے، اسپیکر کے کسی اقدام پر وزیر اعلی کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker