اہم خبریںپاکستان

متنازعہ بیان کیس،بلوچستان ہائیکورٹ کاشہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازعہ بیانات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس طری کے مقدمات آئین اور عدالت سے مذاق ہیں، جن کے خلاف بیان دیا ہے ان کو مقدمات درج کرنے چاہیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف متنازع بیانات پر مقدمہ کیا گیا تھا۔ اور 20 دسمبر کو انصاف لائرز فورم کی جانب سے مقدمہ ختم کرنے کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker