اسلام آباد

اسلامی یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے عمرہ کیلئے قرعہ اندازی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے عمرہ اسکیم کے تحت چوتھی عمرہ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، جس میں 15 خوش نصیب ملازمین کو عمرہ پر بھیجا جائیگا۔ ان خوش نصیب ملازمین میں 12 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ثمر اقبال ، سابق صدر اسوا تھے۔ عمرہ اسکیم کے تقریب کے آغاز میں جنرل سیکرٹری اسوا تنظیم مقصود خٹک نے شرکا کو عمرہ اسکیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 116ملازمین جامعہ عمرہ ادائیگی سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مہمان خصوصی ثمر اقبال کی جانب سے عمرہ پر جانیوالے ملازمین کیلئے مفت احرام، چادر، مصلی، ٹوپی اور تسبیح فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ آخر میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک زاہد اقبال، صدر، رانا ریاض، اور جنرل سیکرٹری مقصود خٹک نے عمرہ ٹکٹ حاصل کرنے والے 15 ملازمین کو مبارکباد دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker