
لکی مروت (آئی پی ایس)نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید ،4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگئی پر ہینڈگرینڈ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کیا، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔
لکی مروت : تھانہ برگی پر شرپسندوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ پولیس کے چاقوچوبند دستے نے سلامی پیش کی. آر پی او بنوں سید اشفاق انور، ڈی پی او ضیاءالدین، اعلی فوجی و سول حکام سمیت پولیس افسران اور عوام نےجنازے میں شرکت کی۔ pic.twitter.com/T6vavwonrb
— KP Police (@KP_Police1) December 18, 2022
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں TASI گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔
حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کر کے قتل کیا گیا تھا، گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔