اہم خبریںپاکستان

آئندہ 24 گھنٹے اہم، عمران کو چھوڑنے والے اپنے پاوں پر کلہاری ماریں گے:شیخ رشید

آئندہ 24 گھنٹے اہم، عمران کو چھوڑنے والے اپنے پاوں پر کلہاری ماریں گے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 560 قومی اور صوبائی اراکین کے مستقبل کا فیصلہ آج عمران خان کریں گے، دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائے اعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دے چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارے گا، آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، صدر عارف علوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سے نہ لگائیں، 250 روپے کا ڈالر نایاب جبکہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز تقسیم ہوتی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں، مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں، تجارتی صنعتی شعبہ جام ہوگیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker