
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرعلی کے علاقے خدری میں گزشتہ شب موٹر کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، سرکاری ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک کی تصدیق کرم خان سکنہ خدی کے نام سے ہوئی ہے،باقی دو لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق میرانشاہ میں خود کش حملہ کرنے والے کی پہچان ہوگئی ،وزیرستان حودکش حملہ آور کا نام صمداللہ ولددراز حان ہے ،اس کا تعلق مداحیل تحصیل دتہ حیل سے ہے ۔متاثرین میں افغانستان منتقل ہو چکا تھا حاندان سمیت وہاں پر رہائش پزیر تھا۔