اہم خبریںپاکستان

پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا اور نہ کرنے دینگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں معاشی استحکام کو ملک سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو، کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے تو ایسا نہیں ہوگا،نہ کرنے دیں گے، معیشت میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام میں یہی کرنیکی سازش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی حکومت سے نجات دلائی تھی اب عوام کو روٹی اور روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے جب کہ سیاسی شرپسند انتشارپھیلا کردنیاکو بتانا چاہتے ہیں پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں، سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا حصہ نہیں، یہ سیاسی مطلب پرست اور خودغرض ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ملک ترقی کرناشروع کرتا ہے تو فسادی لشکرکیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ کوئی شک نہیں رہا کہ ایک ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام بھی اسی کا تسلسل ہے،عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،اس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker