اسلام آباد

سانحہ اے پی ایس کے ننھے پھولوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے،مریم ادریس

راولپنڈی -سماجی راہنما مریم ادریس نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم شہدا اور بہادر اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ننھے پھولوں کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، تعلیم کا چراغ روشن رہے گا اپنی آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے جہاں ایک طرف سانحہ اے پی ایس کے ننھے شہیدوں سے عہد وفا کریں گے وہیں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ہدف ہو گا تاکہ کوئی انتہا پسند سوچ ہمارے ملک پاکستان میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو نقصان نہ پہنچا سکیان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا، مریم ادریس کا کہنا ہے سانحہ اے پی ایس کے واقعہ کے دردناک مناظر آج بھی آنکھوں کے سامنے گھوم رہے ہیں انسانیت کے دشمنوں نے ایسا ظلم کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس درد ناک واقعہ پر شہید بچوں کے والدین کے صبرو استقامت اور جرات کو بھی سلام ہے،مریم ادریس نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ ہمارا ملک پاکستان تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker