اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر خارجہ کی انتونیو گوئٹریس سے نیویارک میں ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس سے نیویارک میں ملاقات کی۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو ملک میں تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بڑے پیمانے پر مدد کرنے اور آئندہ سال 9 جنوری کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر ان کی تعریف کی۔وزیر خارجہ نے کانفرنس میں اہم عطیہ دہندگان، ترقیاتی اداروں اور نجی شعبے کی شرکت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے پاکستان کے جامع منصوبے کی تجاویز کی حمایت کے لیے حوصلہ افزائی پر سیکرٹری جنرل سے مسلسل تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

سیکرٹری جنرل نے جاری انسانی امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ طویل مدتی بحالی اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعادہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کانفرنس کی کامیابی اور پاکستان کی تعمیر نو ان کی اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری جنرل نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش فوری چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ایک متفقہ اور جامع حکمت عملی بنانے کے لیے G-77 اور چین کی خصوصی وزارتی کانفرنس بلانے کے وزیر خارجہ کے بروقت اقدام کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker