اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے،شہبازشریف

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کا حکم دے دیااور وزراء، حکومتی عہدیداران اور پارٹی رہنماؤں اور اراکین کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں،آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکومت کی جانب سے ریلیف پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ سیاسی اجتماعات میں حکومتی معاشی اقدمات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت نے تباہ حال معیشت کو آ کر سنبھالا، عمران خان کی پالیسیاں ملک کو سری لنکا کی سی صورتحال کی طرف لے جارہی تھیں، اتحادی حکومت عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدمات کررہی ہے۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور موجودہ حکومت کے درمیان معاشی اقدامات کے فرق کو اجاگر کیا جائے، ورکرز کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کو مثبت انداز میں اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ حکومتی معاشی اقدامات اور ریلیف کو اجاگر کیا جائے جبکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے حکومت مخالف بیانیے کی جتنا ہو سکے نفی کریں۔قبل ازیںوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مشیر وزیراعظم برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور سیاسی امور انجنیئر امیر مقام نے ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker