اسلام آباد

اساتذہ ,طلبا پاکستان کو ایک قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ڈاکٹر مختار احمد

اسلام آباد-کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اٹھارویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، یونیورسٹی کے اٹھارویں کانوکیشن میں 988ڈگریاں 70 گولڈ میڈل دئیے گئے مہمان خصوصی چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد مہمان خاص پرویز عباسی تمغہ امتیاز صدارت چانسلر میاں عامر نے کی خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد نے کہا جدید سائنسی تعلیم پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ھے ان کے ادارے میں ان علوم کی تعلیم نہایت اعلی معیار سے جاری ھے اکنامک ڈویلپمنٹ میں ضروری ھے کہ طلبا و طالبات منیجمنٹ سائنسز الیکٹریکل مکینکل کمپیوٹر سافٹ وئیر سول انجینئرنگ اور پروجیکٹ منیجمنٹ بائیو سائنسز بائیو ٹیکنالوجی میں اپنا نام پیدا کریں مہمان خصوصی نے کہا اساتذہ اور طلبا کو پاکستان کو ایک قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہم لوگ بھٹک گئے ہیں تعلیم کے ساتھ تربیت ضروری ھے جس کا فقدان ھے ہمیں مشکل چیلنجز کا سامنا ھے ہمیں پڑھی لکھی قوم بننا ھے تاکہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے جو جدید فنی تعلیم سے ممکن ہو گا تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل 70 طلبا و طالبات کو میڈل جبکہ مجموعی کارکردگی پر بی ایس سول انجینئرنگ کے عدیر خان کو قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker