
اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے،بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا ،پاکستان نے اپنےکم وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی۔
صدر مملکت کا پانچویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنےکم وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، روس اور یوکرین کی کشیدگی سے ترقی پذیر ملک سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، سرد جنگ کے باعث بھی انسانیت کو نقصان پہنچا۔قبل ازیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےحملے میں شہید ہونے والوں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرملکت نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے ۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری قوم متحد ہے،دہشت گردی کےباقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔