صحت

شعبہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے،عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا عمل جاری ہے،ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہے ہیں، پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلگت بلتستان میں نئی شاخ کھول رہے ہیں۔

 

بدھ کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نےگلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد نہیں آنا پڑے گا ، پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کے اپنے دہلیز پر حل ہوں گے ۔عوام کو صحیح اور حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہیں، ہم عملی کاموں اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے میں مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں، ڈاکٹروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ۔

 

انہو ں نےکہا کہ پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم عوامی لوگ ہیں، عوام کی خدمت کر کے دل کو سکون ملتا ہے جس سے خدا بھی را ضی ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں، ان اصلاحات کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker