لاہور(آئی پی ایس)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔ملالہ نے ٹوئٹ میں اپنے پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان آنا ہمیشہ سے اچھا احساس پیدا کرتا ہے، انہیں لاہور آ کر بےحد خوشی ہوئی ہے۔ملالہ نے اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ ائیرپورٹ سے لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں۔
ذ رائع کے مطابق ملالہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی، جبکہ لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔