اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں گے، اسد عمر

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

 

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا، عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker