اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو اپاہج کیا جارہا ہے : مسرت جمشید چیمہ

لاہور (آئی پی ایس) ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ ملک کو سوچی سمجھی سازش کے تحت اپاہج کیا جارہا ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، کپاس کی پیداوار میں 40فیصد تک کمی آرہی ہےاورگندم کی بھی قلت کا امکان ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایک زرعی ملک کو خوراک امپورٹ کرنے پر مجبور کیا گیا اور اس کے بعد زرمبادلہ کی قلت بھی پیدا کردی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker