بلوچستانپاکستان

ٹرالر کی باراتیوں سے بھری وین کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق،20زخمی

گھوٹکی (آئی پی ایس) گھوٹکی بائی پاس پر چودھری اعجاز پمپ کے نزدیک ٹرالر اور باراتیوں سے بھری وین میں تصادم کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہو گئے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وین میں سوار بارات سکھر سے ڈھرکی جا رہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر سڑک کنارے گنے کی ٹرالیوں کے رش کے باعث حادثہ پیش آگیا، زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال گھوٹکی اور انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد رحیم یارخان اور سکھر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، باراتیوں کا تعلق اوڈ برادری سے بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب احمد پور شرقیہ ڈیرہ نواب صاحب روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں آمنے سامنے ٹکرا گئیں، حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker