اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور سابق وزیر اعظم کی حاضری سے ایک روز کیلئے استثنیٰ کی درخواست کی ، وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان لاہور میں پیش نہیں ہو سکیں گے ، اس لیے حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دیں ، عدالت نے عمران خان کی ایک روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے 19دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع دیدی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker