آزاد کشمیر

میرپورڈویژن میں تحریک انصاف کی کامیابی ،وزیراعظم نے اہم پیغام جاری کردیا

مظفر آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کی کامیابی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کی غیور قوم نے ووٹ کی طاقت سے شہباز حکومت اور اتحادیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیری اپنی عزت اور حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرتے،‏چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق 32 سال بعد آزاد کشمیر میں اقتدار کی منتقلی ہماری تاریخی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا تیسرا مرحلہ اختتام کو پہنچا۔ پرامن، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا وعدہ نبھا دیا۔ پرامن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے پر پولیس، انتظامیہ اور پولنگ عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،بلدیاتی الیکشن کےکامیاب انعقاد میں ذمہ داری کاثبوت دینےپر میرپور ڈویژن کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جبکہ کامیاب امیدواروں کو دلی مبارکبادپیش کرتاہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنےعلاقےکےمسائل اجاگر کرنےاوران کو حل کرنےمیں اپناکرداراداکریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker