اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے آرمی چیف اور جنرل ساحرشمشاد کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بھی نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزرا خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک تھے۔

 

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر وفاقی وزرا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اعلیٰ عہدوں کے لیے دو سینئر ترین جنرلز کا انتخاب کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker