آزاد کشمیر

آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے میرپورڈویژن میں پولنگ شروع

مظفر آباد (آئی پی ایس ) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے میرپور ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں آج پولنگ ہو رہی ہے ، ووٹنگ بنا کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہےاور 222 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں، ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کوٹلی ٹوٹل 14 وارڈز پر مشتمل ہے۔ کوٹلی ڈسٹرکٹ کونسل کے 58 ممبران اور یونین کونسل کے 60 ممبران ہیں جبکہ وارڈز کی تعداد 430 ہے، میونسپل کمیٹی بھمبر ٹوٹل 8 وارڈز پر مشتمل ہے۔بھمبر ڈسٹرکٹ کونسل کے 31 ممبران اور یونین کونسل کے بھی 31 ممبران ہیں۔ جبکہ وارڈز کی تعداد 214 ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker