
اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آبادڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچری کا کامیاب انعقاد،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم خان نے شہریوں کو ایکسائز آفس میں درپیش مسائل کے حل کے لیے کھلی کچری کا کامیاب انعقاد کیا کھلی کچری میں سینکڑوں شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچری میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے Door Step میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیںشہریوں کی جانب سے کھلی کچری کے انعقاد کو سراہا گیا۔