اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے اب قوانین تبدیل کیے تو انتخابات کرا دینگے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت کے ساتھ ساتھ احسن اقدامات اٹھا رہا ہے، انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے، ملک بھر میں حلقہ بندیوں میں 6 ماہ سے زائد وقت لگے گا،پنجاب حکومت نے اب قوانین تبدیل کیے تو الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے انتخابات کرا دے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کبھی نہیں چاہے گا کہ جلدبازی کے باعث انتخابات کے نتائج پر انگلیاں اٹھیں۔ ای وی ایم اور اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ دینے کی مخالفت نہیں کی تاہم ووٹنگ میں شفافیت لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لئے ورکر سے لے کر پارٹی ہیڈ سب برابر ہیں۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پارٹی سربراہ سمیت کارکنوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی کامیابی الیکشن کمیشن کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ ڈیجیٹل حلقہ بندیوں پر تاحال کام شروع نہیں ہوا۔ ڈیجیٹل مردم شُماری کے نتائج وقت پر آگئے تو نئی حلقہ بندیاں کرکے بروقت انتخابات کے لئے تیار ہو نگے۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو مناسب وقت درکار ہے، سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی ہے لیکن ٹیکنالوجی ایسی ہونی چاہیے جس میں ووٹر اپنا حق رائے دہی آسانی سے استعمال کرسکے اور رازداری کو یقینی بنایا جاسکے۔چیف الیکشن کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے 2 بار حلقہ بندیاں کیں جبکہ صوبائی حکومت نے 2 بار الیکشن قوانین تبدیل کئے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے لئے حکومت کو پابند کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اب الیکشن قوانین تبدیل کئے تو الیکشن کمیشن اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کرادے گا۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں الیکشن ملتوی ہوا جو اب 15 جنوری کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن وقت کے ساتھ ساتھ احسن اقدامات اٹھا رہا ہے، انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اقدامات میں اداروں کا کردار بہت اہم ہے، ایسے تمام عناصر جنہوں نے انتخابات کے دوران بدامنی کی کوشش ان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، میڈیا نے الیکشن کمیشن کے مختلف ایکشنز کو پوری طرح سپورٹ کیا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کوٹ آف کنڈکٹ کی جس نے بھی خلاف ورزی کی اس کے خلاف ایکشن لیا گیا، بلدیاتی الیکشن کے لئے صوبائی حکومتیں تیار نہیں تھیں، سمجھتا ہوں ملک کے لئے سب سے اہم الیکشن بلدیاتی الیکشن ہیں، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر کیا، آئندہ عام انتخابات میں بھی مانیٹرنگ کا بہترین نظام لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker