پاکستانپنجاب

نشانِ حیدر اور ستارہ جرات پانے والے میجر شبیر شریف کا 51 واں یومِ شہادت

گجرات(آئی پی ایس)دو جنگوں میں بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدرکا آج 51 واں یومِ شہادت ہے ، یہ واحد فوجی جوان ہیں ، جنہیں دو بڑے فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دشمن فوج کے سامنے چٹان بن کربہادری سے لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے شبیرشریف نشان حیدر کا آج 51 واں یوم شہادت ہے۔

میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943ء کو گجرات کے گاؤں کُنجاہ میں ریٹائر فوجی رانا محمد شریف کے گھر پیدا ہوئے۔

سن 1961 کے دوران پاک آرمی میں شامل ہوئے، پی ایم اے لانگ کورس میں اپنے بیچ کے بہترین سپاہی قرار پائے اور اعزازی شمشیرحاصل کی۔

19 اپریل 1964کوفرنٹیرفورس رجمنٹ میں تعیناتی ہوئی اور 1965 میں لیفٹیننٹ ، 1966 میں کیپٹن اور 1970 میں میجر کے رینک پر ترقی پائی۔

میجر شبیر شریف کو سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں بہادری سے لڑنے پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

3دسمبر1971 کو جنگ کے دوران سلیمانکی سیکٹرمیں سلیمانکی ہیڈورکس پر بھارتی فوج کے دانت کھٹے کیے جبکہ 4 اور 5 دسمبرکو بھاری توپ خانے اور ٹینکوں کا مقابلہ کیا۔

میجرشبیرشریف نے 43 بھارتی سپاہیوں کو مارگرایا، 38 کو جنگی قیدی بنایا اور دشمن کے4 ٹینک تباہ کیے۔

میجرشبیرشریف 6 دسمبرکو حملے ناکام بناتے ہوئے بھارتی ٹینک کے گولے کا نشانہ بن گئے، بہادری سے جان قربان کرنے پر میجر شبیر شریف کو نشان حیدردیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker