اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

موٹروے ایم 2 شدید دھند کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند

لاہور(آئی پی ایس) موٹروے ایم 2 شدید دھند کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کردی گئی ۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون بھی پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ ایم 3شرقپور سے رجانہ انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایل ایس ایم ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker