جی ایچ کیو میں پاک فوج کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے پیش نظر کل میٹرو بس سروس صدرتا فیض آباد بند رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند ہوگی۔
خیال رہے کہ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کل جی ایچ کیو میں ہوگی
سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ 6 برس بعد پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔ جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف ہیں۔