اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے اڈیالہ جیل کے دورے کے دوران جیل حکام کی قیدی سے ناروا سلوک کی نشاندھی کا معاملہ
،ججز کے سامنے معاملہ اٹھانے پر جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد واقعہ سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید شاہ فہد نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے بتایا کہ اڈیالہ جیل حکام کے ناروا سلوک کی نشاندھی پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ،میڈیکل آفیسر اڈیالہ جیل اور نیشنل کمیشن انسانی حقوق کو فریق بنایا گیا ہے ۔
قیدی شاہ فہد کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،
قیدیوں سے ناروا سلوک کی نشاندھی کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سزا کے طور پر جیل حکام نے مجھے قید تنہائی میں رکھا۔
قید تنہائی میں جیل مینوئل کے مطابق کھانا فراہم نہیں کیا گیا،
پورے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی جیل حکام کو تشدد نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔
جس کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیر نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا۔عدالت نے میڈیکل بورڈ سے سات دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔