اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر داخلہ سن لیں!سیاسی اعلان جنگ کردیا ،ہم فیض آباد آرہے ہیں، شیخ رشید

 

راولپنڈی(آئی پی ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والوں کیخلاف سیاسی اعلان جنگ کرتا ہوں ، لال حویلی سے پیدل فیض آباد جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے، یہ جو وزیر داخلہ ڈرا اور دھمکا رہا ہے وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی بلکہ پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمینٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker