اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی،کیپٹن(ر)صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

لاہور(آئی پی ایس)ضلع کچہری لاہورمیں ریاستی اداروں کیخلاف بیانات دینے کے مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

عدالت نے ملزم کیپٹن صفدر کی پیشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کیے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے فاضل جج کے سامنے بھی ریاستی ادارے کے متعلق دیے گئے بیان کو تسلیم کر لیا۔

ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ بلال منیر وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔فاضل جج نے کہا کہ آپ کبھی آتے ہیں آور کبھی نہیں آتے، آپ اگر مسلسل پیش ہوں تو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کیا جائے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے جواب دیا کہ میرے خلاف 28 مقدمات ہیں ہر روز کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے، گوجرانوالہ کے مقدمہ میں مجھے حاضری سے مستقل استثنی ملا ہے۔

فاضل جج نے کہا کہ آپ نے اس عدالت میں تو کبھی حاضری سے استثنی کی درخواست نہیں دی۔ آپ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کریں گے تو پتہ چلے گا کہ حاضری معافی کی درخواست منظورہوتی ہے یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ایک تاریخ پر آپ آتے ہیں تو دوسری تاریخ پر شریک ملزم جہانزیب نہیں موجود ہوتا۔ آج بھی شریک ملزم بغیر اطلاع عدالت میں حاضرنہیں ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ریاستی ادارے کے سے متعلق بیان دیا تھا، میں نے آئین کے مطابق بات کی تھی اور وہ بات کوئی میڈیا پرنہیں کی تھی۔ میرے خلاف غداری کا جرم نہیں بنتا، غداری کے جرم کیلئے پہلے قانونی تقاضے پورے کرنا پڑتے ہیں۔ مقدمہ میں غداری کا جرم لگانے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے جو بدنیتی ہے۔ملزم کیخلاف اسلام پورہ پولیس نے 2019ء میں مقدمہ درج کر کے چالان پیش کر رکھا ہے۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، ملزم کے بیان سے ملک میں نقص امن کا خطرہ پیدا ہوا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کی گفتگو کا متن انتہائی سنگین اور جرم کے مطابق اہمیت کا حامل ہے۔ ملزم کیپٹن صفدر کیخلاف تعریزات پاکستان کی دفعہ 124 کے تحت کارروائی کی جائے۔

لاہور میں ضلع کچہری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے۔ عمران خان کو تو بکرا رات کو روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اورشہد بھی دوردور سے آ جاتا ہے۔ ان کی وجہ سے تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آئیں گئے۔ میری خواہش ہے کہ نواز شریف کو 25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارک باد دوں۔ ملک میں مزید بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے۔ 2013 میں دھرنے میں چینی صدر نے پاکستان آنا تھا اس وقت سازش کی گی۔ اب بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker