اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں عوام کا سمندر 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کو تیار ہے جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کے اجتماع سے متعلق عوام کے نام خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے اور جب انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں، قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام لانگ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker